انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ 

تمام ٹیکس دہندگان جرمانوں اورسزائوں سے بچنے کےلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیں، ایف بی آر

Oct 14, 2024 | 11:22:AM
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)آج 14 اکتوبر بروز پیر انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آخری تاریخ  ہے۔

ترجمان ایف بی آرکاکہناہے کہ تمام ٹیکس دہندگان جرمانوں اور سزائوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرادیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید تو سیع نہیں کی جائے گی۔اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق حکومت اقدامات متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوں گے۔