(اشرف خان)آج 14 اکتوبر بروز پیر انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔
ترجمان ایف بی آرکاکہناہے کہ تمام ٹیکس دہندگان جرمانوں اور سزائوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرادیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید تو سیع نہیں کی جائے گی۔اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق حکومت اقدامات متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوں گے۔