آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھرسر جوڑ کر بیٹھے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
پارلیمان کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیرِ صدارت ہو گا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
جمیعت علمائے اسلام ف، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اپنے مسودے پیش کر چکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال آئینی ترمیمی مسودہ پیش نہیں کیا گیا ۔
26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔