سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جسے سسٹم کہا جاتا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن، افسوس کہ اس سسٹم پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا : امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جسے سسٹم کہا جاتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس سسٹم پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے شہر قائد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری شدید اذیت سے دوچار ہوئے ہوئے ہیں، شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ابھی برسات ہوئی سڑکیں خستہ حال ہوگئی ہیں، مزید کہا کہ نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس شہر کے وسائل پورے پاکستان میں تقسیم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ 18 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی مرمت وتعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی تھی۔