کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قراردے توخوشی ہوتی ہے،ہانیہ عامر

عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت اداکارہ،دیپیکا پڈوکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں

Oct 14, 2024 | 12:07:PM
کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قراردے توخوشی ہوتی ہے،ہانیہ عامر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامرکا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ سے مشابہہ قراردے توانہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دیئے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاتھاکہ اگرکوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تومجھے خوشی ہوتی ہے۔

ہانیہ عامرنے اپنے کامیاب شوبز کیرئیرکا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے،اگر کوئی برینڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو  پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت  اورزبردست اداکارہ ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، گزشتہ دنوں ان کی بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جب دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامرکی پنڈال میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر انہیں نہ صرف اسٹیج پر بلایاتھابلکہ انہیں سپرسٹاربھی قراردیاتھا۔