(24نیوز)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں مبینہ جنسی حراسگی کا معاملہ پرسینکڑوں طالبات یونیورسٹی کے اندر احتجاج کیا۔
احتجاج کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے،طالبات جیل روڈ پر احتجاج کیلئے آنا چاہتی تھیں۔
طالبات کی جانب سے یونیورسٹی کلرک حامد پر حراسگی کا مبینہ الزام لگایا گیا ہے۔طالبات کے مطابق کلرک حامد نے دو طالبات کیساتھ حراسگی کی، سنگل جینڈر یونیورسٹی میں بھی طالبات محفوظ نہیں، ایل سی یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔