اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئےخوشخبری

Oct 14, 2024 | 12:25:PM

(سعید احمد) ائیر بلو نے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے 5 سے 15 فیصد تک ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے دبئی کے لیے 15 فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے دبئی جانے والے مسافروں کیلئے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

 اندرون ملک لاہور سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی ٹکٹوں پر بھی 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ریاض ریٹرن ٹکٹ پر 5 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسافر ائیر بلو کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں