اسلام آباد احتجاج:پی ٹی آئی دو گروپوں میں تقسیم

Oct 14, 2024 | 12:42:PM
اسلام آباد احتجاج:پی ٹی آئی دو گروپوں میں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں تقسیم پڑ گئی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے،  ضلعی تنظیموں نے احتجاج مؤخر کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے، صوبائی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مسلسل احتجاج سے پارٹی ورکر تھک چکا ہے، آرام کا موقع دیا جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ضلعی تنظیموں نے 15 اکتوبر کے احتجاج مؤخر کرنے کےلئے صوبائی قیادت کوآگاہ کردیا، وزیراعلی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مرکزی قیادت کو آج آگاہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسد قیصر سمیت اہم رہنما15اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہیں، پی ٹی آئی کےپی ورکرز کی شکایت ہے پنجاب کی قیادت اور ورکرز احتجاج میں نظر نہیں آتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولا نافضل الرحمان نے بھی پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

ضرورپڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

خیال رہے کہ بعض بیک چینل رابطوں کے بعد حکومت بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد رضا کو 15؍ اکتوبر کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کا احتجاج واپس لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔ 

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت داخلہ کو لکھی درخواست میں کہا کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی۔