قیدیوں کو دال،لوبیا،چنا، سبزی اورعید پرگوشت ملے گا

عیدالفطرپرگائے اورعیدالاضحیٰ پرمرغی کاگوشت ملے گا،خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018ء میں ترامیم 

Oct 14, 2024 | 12:55:PM

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018ء میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے پی کی جانب سے پریزن رولز 2018 ء میں ترامیم کے جاری اعلامیہ کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو صبح ناشتے میں چائے اورپراٹھا دیاجائےگا،اگرقیدی متبادل کا تقاضا کرے تو چائےکی مقدارکے برابر متبادل فراہم کیا جائےگا، قیدیوں کو کھانے میں دال،گوشت،لوبیا،چنا، سبزی،گوشت پلاؤ اورحلوہ فراہم کیا جائےگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا  ہے کہ عیدالفطرپرقیدیوں کوگائےکاگوشت اورعید الاضحیٰ پرمرغی کاگوشت کھلایاجائےگا۔

 

مزیدخبریں