چیئرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیمپئنز ٹرافی کےانعقاد سے قبل پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا: محسن نقوی

Oct 14, 2024 | 12:57:PM

(وسیم احمد) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کےسلسلے میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح  قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،محسن نقوی نے بیسمنٹ اور فلورز کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ  لینے کے ساتھ انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کیا اور پراجیکٹ کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئر مین پی بی بی نے تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

 اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پراجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے،چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں