آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی۔
وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگست 2023ء میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، میثاق جمہوریت 2 کے مطالبے کا مقصد میثاق کا ایجنڈا پورا کرنا تھا،انہوں نے کہا کہ مطالبے کا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی، جنرل پاشا، جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں کے باعث کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنا تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کی 2023ء کی سفارشات میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا،عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے ہے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔