قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آرمی کےنام ، 3 قومی ریکارڈ بھی توڑڈالے
مردوں کی 66ویں اور خواتین کی 6 ویں چیمپئن شپ 7 سے 12 اکتوبر تک ریلوے سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کے ویٹ لفٹرز نے 3 قومی ریکارڈ اپنے نام کر لئے ۔
مردوں کی 66ویں اور خواتین کی 6 ویں قومی ویٹ چیمپئن شپ 2024 ، 7 سے 12 اکتوبر تک ریلوے سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔پاکستان کی تمام صوبائی اورمحکموں کی ٹیموں کےکھلاڑیوں نےاس چیمپئن شپ میں10مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا،چیمپئن شپ،سابقہ قومی چیمپئن شپ کےاصولوں کےمطابق ،پوائنٹس فارمیٹ پرکھیلی گئی۔
پاکستان واپڈا مرد اورخواتین دونوں کیٹیگریز میں دفاعی چیمپئن تھے،لیکن پاکستان آرمی کی ٹیموں نے ایک سخت مقابلے کے بعد پہلی بارچیمپئن شپ جیت لی،پاکستان آرمی کی فتح ایک سخت مقابلے کے بعد ہوئی جو مرد اور خواتین کی دونوں کیٹیگریز میں آخری لمحےتک جاری رہی۔
چیمپئن شپ کے دوران پاکستان آرمی کے ویٹ لفٹرز نے 3 قومی ریکارڈ توڑے جبکہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے 2 قومی ریکارڈ توڑے۔
پاکستان آرمی کی مرد اورخواتین ٹیموں نےبالترتیب 98 اور 112پوائنٹس حاصل کرکےپہلی پوزیشن حاصل کی،پاکستان واپڈا کی مردوں کی ٹیم نے 89پوائنٹس اورخواتین نے 102 پوائنٹس لےکردوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان واپڈا کی ٹیم 8 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر رنر اپ رہی۔
مجموعی طور پرپاکستان آرمی کی مرد اور خواتین ٹیموں نےاس چیمپئن شپ کےدوران 8 طلائی، 7 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔