پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اعلان کردہ11 رکنی انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے

Oct 14, 2024 | 14:08:PM
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ،اعلان کردہ انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔ 

  کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر یقینی طور پر بیٹنگ کریں گے، پہلے میچ والی پچ سپنرز کو مدد فراہم کرے گی اور گیند ریورس سوئنگ بھی ہوگی۔

 بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کا نتیجہ نکلے، 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود جیت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر کھیلتا ہے۔ ہم نے کوشش کی تھی کہ زیادہ رنز بناکر پاکستان کے بلے بازوں پر دوسری اننگز میں پریشر ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں گیند سوئنگ اور ریوس نہیں ہو رہی تھی پھر بھی ہمارے باؤلرز نے دس، دس وکٹیں حاصل کی۔ ڈی آر ایس لینا وقت کے مطابق اس دن کا فیصلہ ہوتا ہے، جو کوشش ہوتی ہے بہتر نتیجہ دے۔

 انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پر دونوں ٹیموں کو یکساں موقع ملے گا، ریوس اور سوئنگ سب کے لیے ہوگی۔