ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

Oct 14, 2024 | 15:00:PM

(جنید ریاض)پنجاب حکومت نے ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

سال 2024 میں میٹرک کرنے والے طلباء سکالر شپ کے اہل ہونگے،پنجاب ایجوکیشن اینڈولمنٹ فنڈ نے 25 اکتوبر تک طلباء سے سکالر شپ کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔یتیم طلباء اور گریڈ ایک سے چار تک ملازمین کے بچے اپلائی کرسکیں گے،معذور اور اقلیتی طلباء بھی درخواست جمع کرواسکیں گے۔

طلاق یافتہ خواتین کے بچے اور شہید سویلین کے بچے بھی سکالر شپ کے اہل ہونگے۔

طلباوطالبات پنجاب ایجوکیشن اینڈولمنٹ فنڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں