چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی: شہباز شریف

پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری, علاقائی استحکام اور خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے,وزیراعظم

Oct 14, 2024 | 15:05:PM

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نےچین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تاریخی اور نتیجہ خیز دورے سے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

 شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی، ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے،ہم باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے مزید نئے شعبوں کو تلاش کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری علاقائی استحکام اور خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کا ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،نورخان ایئر بیس پر چین کے وزیرِ اعظم کو دو بچوں نے گلدستے پیش کئے۔

 
 

 

مزیدخبریں