چلتی ٹرین پر بوڑھے شخص کا خطرناک اسٹنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 14, 2024 | 15:29:PM

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں بوڑھے شخص کو چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے پر خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھا جا سکتا ہے، جسسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وائر ل ویڈیو میں کلپ میں بوڑھے شخص کو چلتی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جس کیوجہ سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

اگرچہ اس طرح کے اسٹنٹ عام طور پر کم عمر افراد کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں لیکن ایک بوڑھے آدمی کو اس خطرناک رویے میں ملوث ہونے کے منظر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

 اس کرتب کے واضح خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو پر کافی تبصرے آئے ہیں۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا  کہ "اور پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھو۔"

ایک اور مزاحیہ انداز میں صارف نے کہا کہ" بھارت میں بلٹ ٹرینوں کے آغاز میں تاخیر کی وجہ اس بزرگ شخص کا اسٹنٹ ہے۔"

یہ بھی پڑھیں : دو (AI) روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ سوشل میڈیا پر وائرل

 یہ واقعہ ممبئی کے ایک نوجوان فرحت اعظم شیخ کے المناک کیس ذہن لاتا ہے جو لوکل ٹرینوں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہوا تھا۔ فرحت جس کی اسکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، 14 اپریل کو مسجد ریلوے اسٹیشن پر ایک بازو اور ایک ٹانگ اسی طرح کے اسٹنٹ کیوجہ سے گنوا بیٹھا تھا۔

مزیدخبریں