اداکارہ دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر جعل سازی کا الزام 

Oct 14, 2024 | 16:08:PM
اداکارہ دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر جعل سازی کا الزام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ہدایت کارہ اور اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے اداکارہ عالیہ بھٹ پر باکس آفس نمبروں میں جعل سازی کا الزام عائد کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا کھوسلا نے عالیہ بھٹ پر یہ الزام بھی لگایاہے کہ عالیہ بھٹ کی ریلیز ہونے والی نئی فلم"جگرا"اس سال مئی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم"ساوی" کی نقل ہے،اس کے بعد دیویا کھوسلا نے انسٹاگرام پرخالی تھیٹر کی تصویر بھی جاری کی۔

دیویا کھوسلا کمارنے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ "جگرا" شو کے لیے سٹی مال گئی تھی،تھیٹر بالکل خالی تھا، تمام تھیٹر ہر طرف خالی جا رہے تھے۔

دیویا نے مزید لکھا کہ عالیہ بھٹ میں سچ میں بہت جگرا ہے،خود ہی ٹکٹ خریدتی ہیں اورجعلی کولیکشن کا اعلان کرتی ہیں،حیرت ہے کہ پیسے کھانے والا میڈیا کیوں خاموش ہے۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹ دیویا کی فلم "ساوی" اور"جگرا" کے درمیان مماثلت پر ہونےوالی بحث کے دوران سامنے آئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فلم "جگرا" نے ڈومیسٹک باکس آفس پرسنگل ڈیجٹ کے ساتھ آغاز کیا،وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے دن 4 سے 5 کروڑ انڈین روپے جمع ہونے کی امید تھی جو پوری ہوئی۔