سری لنکا کے کامیندو مینڈس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ویمن کیٹیگری میں انگلینڈ کی ٹیمی بیوماؤنٹ آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیتیں

Oct 14, 2024 | 16:13:PM

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔سری لنکا کے کامیندو مینڈس کو ستمبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا اور مینڈس دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مینڈس نے گزشتہ ماہ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سنچری کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کیا تھا جو بابر نے 2022 میں بنایا تھا۔ 

 دوسری جانب ویمن کیٹیگری میں انگلینڈ کی ٹیمی بیوماؤنٹ آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیت گئیں۔

ٹیمی بیوماؤنٹ کو بھی ستمبر کے مہینےمیں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قراردیاگیا اور وہ کیرئیر میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں

مزیدخبریں