اقتصادیات کا نوبل انعام 3 معاشی ماہرین کے نام،ترکی نژاد امریکی شہری بھی شامل

Oct 14, 2024 | 16:45:PM

(24نیوز)معاشیات کا نوبل انعام اقتصادیات کے 3 ماہرین نے اپنے نام کرلیا،ماہرین میں ایک ترکی نژاد امریکی معیشت دان بھی شامل ہے۔ 

 معیشت کا نوبل انعام ترک نژاد امریکی ڈیرون آسیموگلو اور برطانوی نژاد امریکی سائمن جانسن اور جیمز رابنسن کو اقوام کے درمیان دولت کی عدم مساوات پر تحقیق کرنے پر دیا گیا ہے،جیوری نے کہا کہ یورپی نوآبادکاروں کے متعارف کرائے گئے مختلف سیاسی اور معاشی نظاموں کا جائزہ لے کر تینوں ماہرین نےاداروں اور خوشحالی کے درمیان تعلق کو ظاہر کرنے میں کامیاب رہے ہیں، سماجی ادارے یہ بتانے میں کس طرح کردار ادا کرتے ہیں کہ کچھ ممالک کیوں ترقی کرتے ہیں جبکہ دوسرے نہیں کرتے۔

 کمیٹی برائے انعام برائے اقتصادیات کے سربراہ نے ایک بیان میں کہاکہ ممالک کے درمیان آمدنی میں وسیع فرق کو کم کرنا ہمارے وقت کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے،جائزہ لینے والوں نے اس کے حصول کے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔ 

 ڈیرون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جیمز رابنسن انعام کا اشتراک کریں گے، جس میں 11 ملین سویڈش کرونر ($1 ملین) کا نقد انعام ہے،57 سالہ Acemoglu میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) میں پروفیسر ہیں جبکہ 64 سالہ رابنسن شکاگو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

واضح رہے کہ معاشیات کا انعام واحد نوبل ہے جو 1896 میں فوت ہونے والے سویڈش سائنسدان الفریڈ نوبل کی وصیت میں تخلیق کیے گئے اصل پانچوں میں نہیں ہے،اس کی بجائے اسے 1968 میں سویڈن کے مرکزی بینک کے عطیہ کے ذریعے بنایا گیا تھا  جس کی وجہ سے مخالفین نے اسے "جھوٹا نوبل" قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

مزیدخبریں