وفاقی اور صوبائی آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت، اے این پی کا آئینی ترمیمی مسودہ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے آئینی ترمیمی مسودہ پیش کر دیا۔
اے این پی نے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودے میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام محض ’پختونخواہ‘ رکھنے کی تجویز پیش کر دی، اس کے علاوہ معدنیات اور قدرتی گیس کے ذخائر میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو مساوی نمائندگی دینے، سپریم کورٹ میں ہر صوبے سے مساوی ججز تعینات کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج، وزارتِ داخلہ نے اہم اقدام اٹھا لیا
اے این پی نے وفاقی آئینی عدالت اور صوبائی آئینی عدالت کے قیام کی شدید مخالفت کر دی، مزید براں اے این پی کی جانب سے چیف جسٹس کی مدت ملازمت 3 سال مقرر کرنے بھی مخالفت کر دی ہے۔