چینی وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

Oct 14, 2024 | 17:52:PM
چینی وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان میں آئے  چینی وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات  ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا ،چینی وزیراعظم نے بڑی گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا، واضح رہے کہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ 11سال بعد پاکستان آئیں ہیں،چینی وزیر اعظم  کا نور خان ایئر بیس پر  شہباز شریف نے استقبال کیا ،چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ پاکستانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر بھی مذاکرات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیراعظم کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی،وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ’دونوں وزرائے اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں سی پیک 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں،’تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے۔‘

 پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ان کے وفد میں وزارت خارجہ، تجارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہیں،چینی وزیراعظم پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے،وزارت خارجہ کے مطابق یہ موقع دونوں ممالک کے لیے باہمی دلچسپی کے اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی، سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر باقاعدہ تبادلہ خیال کو تقویت دینے کا سبب ثابت ہوگا۔

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے چار روزہ دوطرفہ دورے اور  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کے اجلاس سے قبل پیر سے پاکستان کا دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

حکومت نے اسلام آباد میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ شہر میں پولیس اورفوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ۔