پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، خواجہ سعد رفیق کی حکومت کو تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تا کہ احتجاج کا بہانہ ختم کیا جا سکے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کرانے کا اہتمام کرے تاکہ احتجاج کا عذر ختم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران تصادم سے گریز کرتے ہوئے ملک کی جگ ہنسائی سے بچا جا سکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ہو بھی گئی تو ممکن ہے کہ وہ احتجاج کے لیے کوئی اور بہانہ نکال لیں۔
یاد رہے کہ ایس سی او کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اسی دن ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سبی جاتے ہوئے گرفتار, کیا کرنے جا رہے تھے؟اہم خبر آ گئی
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات کروا دی جائے تو احتجاج کی کال واپس لے لی جائے گی۔