پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی اور اے این پی رہنماؤں میں تلخ کلامی کے باعث ملتوی

Oct 14, 2024 | 18:32:PM
 پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی اور اے این پی رہنماؤں میں تلخ کلامی کے باعث ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پاکستان  تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

آئینی مسودہ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی کا اگلا اجلاس 17 اکتوبر کو سہ پہر ساڑھے 3بجے طلب کرلیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنوینئیر خورشید شاہ نے وزیرقانون کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی گئی ہے ،اجلاس میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی اپنا ڈرافٹ جےیوآئی کے ساتھ شئیر کرے گی، 2روز کے اندر ہماری مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات ہے، مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد میں ہوں تب کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر  پی ٹی آئی اور اے این پی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ،ایمل ولی خان نے کہا پی ٹی آئی والے بس ٹائم پاس کر رہے ہیں،پی ٹی آئی میں بس بیرسٹرگوہر سنجیدہ انسان ہے،ایمل ولی کی گفتگو پر عمر ایوب سیخ پا ہوگئے اور جواب دیا کہ آپ سے میں نے آج تک ساری زندگی میں بات نہیں کی تو اب کیا کروں گا، 
دونوں کی تکرار کے بعد اجلاس کو برخاست کردیا گیا۔