(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر فخر زمان کو بابر سے متعلق بیان پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن پالیسی پرسوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیاگیا،ذرائع نے بتایاکہ فخر زمان کا یہ عمل نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا،اس پر فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو باہر کرنے پر تنقید کی اور اس فیصلے کو منفی پیغام دیے جانے کا فیصلہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہو گا