وزیراعظم کیجانب سے چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ، مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ وزیراعظم ہاؤس میں دیا گیا، پی ایم ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں چینی وفد، پاکستانی وزراء اور حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی تقریب، پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عشائیے میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، نیول اور ایئر چیف بھی شریک ہوئے، عشائیہ میں چائنیز اور پاکستانی پکوانوں سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔