کل ہر صورت احتجاج کیلئے اسلام آباد جاؤں گا، علی امین گنڈا پور

Oct 14, 2024 | 21:16:PM

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کل ہر صورت احتجاج کیلئے اسلام آباد جاؤں گا۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج کیلئے زبردست طریقے سےجا رہے ہیں ، اپنی طرف سے بیانیہ اپنی طرف سے بیانیہ بنانے والو ں سے درخواست ہے کہ تصدیق کے بغیر اپنی طرف سے بات نہ کیا کریں، میں تو پارٹی کی پولیٹکل کمیٹی میں تھا ہی نہیں،پارٹی کے ہر فیصلہ کا پابند ہوں،پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے احتجاج کے لئے ہماری تیاری بھی مکمل ہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کا مشروط اعلان کیا ہے،اگر ہمارے تحفظات دور کئے جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کرینگے۔

 علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا ایک جائز مطالبہ کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،امید ہے حکومت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کی اجازت دے دیں گی،اگر حکومت نے اجازت نہیں دی تو اسلام آباد تو ہمارے لئے کوئی دور نہیں،اگر ملاقات کی اجازت مل گئی تو پھر پارٹی کا فیصلہ آجائے گا۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور  نے صوبائی اپوزیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فل ہاوس پارلیمانی پشتون جرگہ کے 22 نکاتی اعلامیہ کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کی سفارشات پر قراردادیں ایوان میں لائی جائیں گی،جو قرارداد صوبے کے حوالے سے ہوں اس پر یہاں عمل کیا جائے گا،وفاق کو بھی مسائل کے حل کے لئے سفارش کی جائے گی۔

مزیدخبریں