سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے بہت منتیں کیں، نادیہ حسین کا انکشاف

Oct 14, 2024 | 23:23:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے کافی کوششیں کرنا پڑیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے کیرئیر کے دلچسپ واقعات پر کھل کر بات کی، میزبان نے نادیہ سے ممبئی میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعے سے متعلق پوچھا، میزبان کے سوال پر نادیہ نے بتایا کہ وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر ممبئی گئی تھیں اور ہوٹل کے ہال میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی پارٹی ہو رہی تھی۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ یہ سلمان خان کی پارٹی ہے تو ہم نے بہت منتیں کیں کہ کسی طرح اس پارٹی میں شامل ہو سکیں اور آخرکار ہمیں اجازت مل ہی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پارٹی میں بالی وڈ کے تمام بڑے ستارے جیسے دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور رنبیر کپور مدعو تھے، یہ وہ وقت تھا جب سلمان اور کترینہ ایک دوسرے کے ساتھ تھے، دیپیکا اور رنبیر بھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کیرتی سینن کی فلم ’دوپتی‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری

نادیہ حسین نے بتایا کہ اگرچہ ہماری کسی سے ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن ہم نے سب کو قریب سے دیکھا، تب ہم نے جانہ کہ بالی ووڈ اور پاکستانی سٹارز کی پارٹیوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔

مزیدخبریں