چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات،تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

Oct 14, 2024 | 23:26:PM
چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات،تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
کیپشن: چینی وزیراعظم اور عسکری قیادت کے درمیان اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی عسکری حکام سے اہم ملاقات ہوئی،چینی وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے،چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:بابر، نسیم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی