پی ٹی آئی نے آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی

Oct 15, 2024 | 08:00:AM
پی ٹی آئی نے آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےآج اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کی پیشکش منظور کرتے ہوئےآج کے احتجاج کا فیصلہ  واپس لیا گیا ہے ،حکومت نے شوکت خانم کے ڈاکٹر کی جانب سے بانی چیئرمین کے چیک اپ کا مطالبہ مسترد کر دیا، حکومت کی جانب سے پمز کی میڈیکل ٹیم کے بانی چیئرمین کے چیک اپ کی آفر کی گئی ،  پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت  نے احتجاج موخر کرنے کے حق میں ووٹ دیا جس پر  چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر   نے ڈی چوک پر آج ہونے والے احتجاج کی کال واپس لے لی۔

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا  طبی معائنہ کل کرے گی ،حکومت کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی آج کا احتجاج نہیں کر رہی۔