کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق۔۔ 2580 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 15 ہزار 654، سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 40، بلوچستان میں 32 ہزار 618، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 125 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 658 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 259، سندھ میں 7 ہزار 177، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 290، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 724 مریض جاں بحق ہو گئے۔