(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخوا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں آج موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں درجہ حرارت 13، پنجگور میں 20، ژوب میں 22، گوادر میں 24، سبی میں 26 اور تربت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، گرم اور خشک ہوا چلنے کا امکان جبکہ شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق۔۔ 2580 نئے مریض رپورٹ