ڈالر سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں1800 ارب روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر گزشتہ چار ماہ میں16 روپے 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک سال کی بلند سطح 168 روپے90 پیسےپرپہنچ گیا۔منگل کے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 90 پیسے کم ہوئی۔انٹر بینک میں90 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 70 پیسے کے اضافے کے بعد 169 روپے 70 پیسے ہوگئی۔
معاشی ماہر ین کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونےسےپاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں1800 ارب روپے کا بوجھ مزید بڑھ گیا ، ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا اور درآمدی خام مال بھی مہنگا ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟