ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔ دو ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کرنے والےدو ملز موں کی عبوری ضمانت میں23 ستمبر تک توسیع جبکہ2 کی عبوری ضمانت عدم پیروی خارج کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد سعید نے ملزمان کی قبال از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے ملزم الیاس سلیم اور عثمان عزیز کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی جبکہ مقدمہ میں ملوث ملزم شہروز اور اختر علی کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ ت
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نےپولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
پراسکیوشن اور پولیس کی استدعا پر عدالت نے مدعی ٹک ٹاکر خاتون کو بھی طلب کیا ہوا تھا مگر وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکی ۔پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاتون پیش ہو کر ان ملزموں کی نشاندہی کر دے تو پولیس کو تفتیش میں آسانی رہے گی۔
ملزموں نے جیو فینسنگ میں نام آنے پر قبل از گرفتار ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ملزموں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری ،مزید کتنا مہنگا ہو ا؟ جانیے