ویکسین نہ لگوانے والوں پر کون سی پابندیاں لگائی جائینگی۔۔ اسد عمر نے بتا دیا

Sep 14, 2021 | 14:05:PM
ویکسین نہ لگوانے والوں پر کون سی پابندیاں لگائی جائینگی۔۔ اسد عمر نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاو نیچے آرہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ 15 روز میں اس رجحان میں مزید استحکام آئے گا اور کورونا کیسز میں کمی آئے گی جس سے ہسپتالوں پر دباو کم ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی ہے جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے، 4 سے 15 ستمبر تک کورونا سے زیادہ متاثرہ 24 اضلاع میں بندشیں لگائی تھیں، ان میں سے 18 اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے، جہاں پابندیاں ختم کررہے ہیں، یعنی 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، تاہم 6 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں بندشیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا
 وفاقی وزیرنے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لئے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، ایسے کام جس سے وہ دوسروں کےلئے خطرہ بن سکتے ہیں ان سے روکنا شروع کردیں گے، 30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔
اسد عمر نے وکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیوں کی تفصیل بتائی کہ فضائی سفر پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز میں دکانداروں اور گاہکوں دونوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں بکنگ بند کردی جائے گی، انڈور آوٹ ڈور ڈائننگ اور شادیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والا تدریسی اور غیر تدریسی تمام عملہ 30 ستمبر کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر