ارمینا خان کی فلم 2عالمی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

Sep 14, 2021 | 14:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ارمینا خان کی فلم ”اسنیپ شاٹ “گولڈمووی ایوارڈز اورلاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینا خان کی شارٹ فلم کو 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز ”گولڈ مووی ایوارڈز“ اور ”لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول “کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شارٹ فلم کے منتخب ہونے کا بتایا۔
 ارمینا خان کا کہنا تھا کہ میں نے اور شیراز علی نے اپنی پہلی مختصر فلم اسنیپ شاٹ پروڈیوس کی تھی اسے اب گولڈ مووی ایوارڈز اور لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ 


اداکارہ نے کہا کہ آپ جلد ہی ان پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر فلم دیکھ سکیں گے ، مجھے پوری ٹیم اور کاسٹ پر فخر ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ویکسین نہ لگوانے والوں پر کون سی پابندیاں لگائی جائینگی۔۔ اسد عمر نے بتا دیا

مزیدخبریں