(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگی قیمت پر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے،عمران مافیا نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرالئے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا، چینی اور کپاس درآمد ہورہی ہے، عمران مافیا کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کی ساری درآمدات عمران خان کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں، 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے “وژن” کے عین مطابق ہے۔ حکومت نے چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے۔ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے “وژن” کے عین مطابق ہے، گندم کی درآمد کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔ عمران خان کے “وژن” سے پہلے ہی چینی اور ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے، اب گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والوں پر کون سی پابندیاں لگائی جائینگی۔۔ اسد عمر نے بتا دیا