میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں۔۔ محتاط ہو کر جینے لگی ہوں۔۔ ماہرہ خان

Sep 14, 2021 | 15:51:PM
میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں۔۔ محتاط ہو کر جینے لگی ہوں۔۔ ماہرہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فلم و ڈرامہ میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں ایسے جینے لگ جاتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔
 اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔


ماہرہ خان نے کہا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ٹائیگرتھری میں ڈانس کی ویڈیو وائرل