او لیول اور اے لیول کے امتحانات ہوں گے یا نہیں ۔۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اور تعلیمی عمل کو فعال رکھا ۔
وزیرتعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی۔ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لئے جانے کی تجویز ہے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔
انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا۔اس دفعہ اسمارٹ سلیبس پڑھایا جائے گا اور اسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔ سمارٹ سلیبس اپریل مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوا کرینگے، نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے۔ تمام صوبوں میں باقی 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کےلئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے۔ ایوریج مارکس نکال کر لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاونٹ کئے جائیں۔ کورونا کے باعث سکولزکی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا فارمولا طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا