کنجوس شوہر سے تنگ بیوی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

Sep 14, 2021 | 16:33:PM

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ پیسوں کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن اپنے انتہائی قریبی شخص کو دولت کی لالچ میں موت کے گھاٹ اتار دینا ایک انتہائی مکروہ فعل ہے اور لالچی لوگ ایسا کر گزرتے ہیں،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھلوار میں پیش آیا جہاں 45 سالہ خاتون نے اپنے 22 سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے 45 سالہ کنجوس شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دونوں ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر تے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فون پر دوستی۔۔لاہور آئی خاتون سے اوباش نے دوستوں کیساتھ مل کر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتول کی شناخت رائے سنگھ گرجار کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ رائے سنگھ کی اہلیہ سومیترا اور اس کا بیٹا منگی لال نے اسے سوتے ہوئے گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، بیوی اور بیٹا دونوں ہی رائے سنگھ کی کنجوس فطرت اور گھریلو تشدد سے تنگ آئے ہوئے تھے ۔باپ کو قتل کرنے کے بعد بیٹےمنگی لال نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ نامعلوم شخص نے اس کے والد کو قتل کر دیاہے ، تحقیقات کے دوران سومیترا اور منگی لال نے مختلف کہانیاں سناتے رہے جس سے پولیس کو شک ہوا اور جب ان سے تحقیقات کی گئیں تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیںگھر آتے ہوئے 15 سالہ لڑکی پراوباش کا حملہ۔۔ پھر کیا کیا۔۔؟
 تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم زراعت اور تبیلے سے اچھی خاصی رقم کما لیتا تھا لیکن وہ شدید کنجوس تھا ، اپنی کنجوس فطرت کی وجہ سے وہ اپنے 4 بچوں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھیں  کو سکول بھی نہیں بھیجتا تھا ، اس کے بچے اب بالغ ہو گئے تھے اور ان کی شادیوں کیلئے بھی وہ کچھ نہیں کر رہا تھا۔ کنجوسی کی وجہ سے گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑا رہنا معمول کی بات تھی۔ 

یہ بھی پڑھیںممبئی عدالت نے  کنگنا رناوت کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
 

مزیدخبریں