5700 کا سکول ڈیسک 23ہزار 985روپے میں۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سوال اٹھا دیا

Sep 14, 2021 | 17:56:PM
 5700 کا سکول ڈیسک 23ہزار 985روپے میں۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سوال اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سوال اٹھایا ہے کہ سکولوں میں5700روپے کے ڈیسک 23ہزار 985 روپے میں خریدے جارہے ہیں، قومی خزانے کو 3.3 ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کو خط لکھ دیا، خط میں بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔خط کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے 10 جون 2021 کو اسکولوں میں ڈیسکوں کی سپلائی اور ڈیلیوری کیلئے چار ٹھیکے دیئے، جن کی مالیت پانچ ارب روپے ہے۔ ایک ڈیسک کی قیمت 23 ہزار 985 روپے سے 29 ہزار 500 روپے بشمول ٹیکس کے درمیان رکھی گئی۔
ٹی آئی پی نے بتایا کہ دو سال قبل 17 فروری 2019 کو بھی ایسا ہی ٹھیکہ جاری کیا گیا تھا۔ آنے والی بولیوں میں ایک ڈیسک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 5700 روپے سے 6860 روپے بشمول ٹیکس تھی۔ محکمے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کم قیمت پر ٹھیکہ نہیں دیا۔5700 روپے کی ڈیسک 23 ہزار 985 روپے میں خریدی جارہی ہے، قومی خزانے کو 3.3 ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔ اگر قیمتوں میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا خیال بھی ذہن میں رکھا جائے تو ڈیسک کی قیمت 9 ہزار روپے بنتی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے افسران کیخلاف اور ٹھیکے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ متعدد بار خط لکھے کہ الزامات کا جائزہ لیا جائے۔ بے ضابطگیوں میں ملوث حکام کیخلاف کارروائی کی جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں۔۔ محتاط ہو کر جینے لگی ہوں۔۔ ماہرہ خان