کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج۔وزیراعظم کا تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ 

Sep 14, 2021 | 18:13:PM
 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج۔وزیراعظم کا تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بارے تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزیر اعظم نے مجموعی کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لاہور،پنڈی،ملتان اورپشاورکے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما ماضی کے نتائج سے موازنے کی رپورٹ تیار کریں گے، ووٹرزحکومتی اقدامات سے ناخوش یامقامی قیادت شکست کی وجہ بنی اس کا تجریہ ہوگا،رپورٹ میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امیداروں کاچناﺅ،ووٹرز سے پارٹی قائدین کارویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔عابدہ پروین نے شفقت امانت کےپائوں کیوں چھو ئے؟ ویڈیو وائرل ہوتے ہی نیا محاذ کھل گیا