مجھ سے شادی کرو گی ۔۔ ممبر پارلیمنٹ کی جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی۔۔مقدمہ درج

Sep 14, 2021 | 19:17:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست  بہار  کے شہرسمستی پور سے لوک جن شکتی پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی مشکلات میں اضافہ ۔ ایک لڑکی نے پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج کروا دیا۔  دہلی کی  ایک عدالت کے حکم کے بعد پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج ہوا۔

بھارتی ذرارئع ابلاغ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے تین ماہ پہلے ہی دہلی پولیس کو پرنس راج کے خلاف تحریری شکایت دی تھی، لیکن دہلی پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا۔ حالانکہ پرنس راج نے بھی اسی سال فروری ماہ میں لڑکی کے خلاف بلیک میلنگ کا کیس درج کرایا تھا۔ پرنس راج سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی ہیں۔لڑکی نے اسی سال جون ماہ میں پولیس اسٹیشن میں تین صفحات پر مشتمل تحریری شکایت دی تھی۔ بعد میں ایف آئی آر درج ہونے میں تاخیر کو لے کر لڑکی عدالت پہنچی اور اب جاکر کیس درج ہوا ہے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس راج نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ متاثرہ کا دعویٰ اتنا کمزور نہیں ہے، جتنا پرنس راج اپنے سابقہ بیانات میں بولتے ہوئے نظر آئے تھے۔ حالانکہ پرنس راج بھی لڑکی کے خلاف پہلے ایف آئی آر درج کروا چکے ہیں۔ پرنس راج کی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی سے ملاقات سال 2019 میں ہوئی تھی۔ جون 2020 آتے آتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ 18 جون 2020 کو لڑکی نے انہیں غازی آباد واقع اپنے گھر پر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بنے۔ پرنس راج کا الزام ہے کہ اس دوران میرا قابل اعتراض ویڈیو موبائل میں لڑکی نے ریکارڈ کرلیا اور بعد میں لڑکی اور اس کے منگیتر نے یہ ویڈیو عوامی کردینے کے نام پر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ تصاویر اور ویڈیو عوامی کرنے کے نام پر 11 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا۔ پرنس راج کی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو تقریباً دو لاکھ روپے بھی دیئے۔حالانکہ لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس راج نے اس کے ساتھ مرضی کے بغیر جسمانی تعلقات بنائے۔لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس راج نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کی۔

اس سے قبل پرنس راج نے لڑکی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ ایک لڑکی میرے خلاف میڈیا میں بیان دے رہی ہے اور کئی طرح کی بات بھی کر رہی ہے۔ ایسے کسی بھی غلط بیان بازی کی میں تردید کرتا ہوں۔ مجھ پر غیر ضروری طور پر دباو بنانے کے لئے کھلے طور پر جھوٹی اور من گھڑت کہانی گڑھی جارہی ہے۔ اس طرح کی کوشش پہلے بھی وہ لڑکی اور اس کے منگیتر کے ذریعہ کی جاچکی ہے۔پرنس راج نے اسی سال 9 فروری کو لکھوائی گئی ایف آئی آر میں لڑکی اور اس کے ساتھی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔پرنس راج نے ایف آئی آر میں الزام لگایا تھا کہ انہیں لڑکی نے ہنی ٹریپ کے تحت پھنسایا اور پھر بعد میں اس لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ مجھے بدنام کرنا شروع کردیا۔ انہیں آبروریزی کے جھوٹے معاملے میں پھنسا دینے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں بابوں کا اضافہ۔۔100 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 86 ہزار 510 

مزیدخبریں