نئی نویلی دلہن نے سسرال روانگی کے وقت ایسا کا م کر دیا کہ دولہابھی چکرا کے رہ گیا

Sep 14, 2021 | 21:10:PM
نئی نویلی دلہن نے سسرال روانگی کے وقت ایسا کا م کر دیا کہ دولہابھی چکرا کے رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست یو پی کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر زیور اور نقدی لے کر رفو چکرہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے دولہا راجو کے اہلخانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی شادی راجو سے اسی وقت کی جائے گی جب وہ 80 ہزار  روپے ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دولہے کے گھر والے اس شرط پر راضی ہوگئے اور دونوں کی شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

شادی کے روز دولہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے، کپڑے، زیورات اور دیگر تحائف کا انتظام کیا گیا۔رخصتی کے بعد راجو دلہن کو گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔اسی دوران دلہن نے ایک بس سٹینڈ پر پہنچ کر شوہر سے کہا کہ اسے پیاس لگ رہی ہے ایک پانی کی بوتل لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیوں چھوڑا۔۔بالی وڈ کی سب سے بولڈادا کارہ ملکہ شیراوت کا چونکا دینے والاانکشاف

راجو پانی لے کر جب بس میں واپس پہنچا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی بیوی سیٹ سے غائب  اور تمام تحائف اور زیورات بھی موجود نہیں۔متاثرہ دہلہے نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروادیا۔