(ویب ڈیسک) پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کا شراکتی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان امریکا کو کرکٹ کا انفراسٹرکچر بنانے میں مدد اور افرادی قوت مہیا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے گندم مہیا کرنے کی درخوات مسترد کر دی: عمر سرفراز
اس بات کا انکشاف پاکستان میں مقیم امریکی قونصلیٹ ولیم میکوئل نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے دورے کے دوران کیا۔ امریکی قونصلیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے انتظامات کے لئے افرادی قوت پاکستان سے لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد دیگر شراکت داری کی طرح کرکٹ پر بھی ایک پیج پر آگئے ہیں، کرکٹ میں پاکستان کا بڑا نام اور مقام ہے، ہم نے آئی سی سی کے ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 کی میزبانی حاصل کی ہے اور ہم اس کے لئے پاکستان سے مدد لیں گے، پاکستان کے پاس میزبانی سے لے کر کرکٹ کے حوالے سے ہر بات کا تجربہ موجود ہے، ہم پاکستان میں ہونے والی کرکٹ کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کس انداز میں یہ سب آرگنائز ہوتا ہے، میں امریکی نمائندہ کے طور پر بڑے وثوق سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ کرکٹ کو لے کر دونوں ممالک ایک ہیں۔
انہوں نے کہا یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان اور خاص کر جنوبی پنجاب میں ویمنز کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ کرکٹ کی وجہ سے ہمارے اور پاکستانی عوام کے تعلقات بہتر ہونے، اگر کوئی تلخی ہے تو اسے بھی بھلا دیا جائے گا۔ امریکی قونصلیٹ نے کرکٹ سے معاملات کو بہتر کرنے کے سوال کا جواب ایبسلیوٹلی یس کہہ کر دیا۔ امریکا سب گروپوں کو ساتھ لیکر چلنے کا قائل ہے، اس لئے ہم کھیلوں کےلئے مخلص افراد کو لیکر پلیٹ فارم بنا رہے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت جلد اس نہج پر پہنچ جائیں گے جہاں دو سال پہلے تھے۔