خلائی سیاحت پر بھیجا جانے والا مشن حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلیو اوریجن کمپنی کا چاند پر جانے والا خلائی مشن بوسٹر فیلئیرکے سبب حادثے کا شکار ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیو اوریجن کے خلائی سیاحت کے منصوبے کی تین کامیاب پروازوں کے بعد خلا نورودوں کے بغیر چوتھی خلائی پرواز روانہ کی جو کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
Booster failure on today’s uncrewed flight. Escape system performed as designed. pic.twitter.com/xFDsUMONTh
— Blue Origin (@blueorigin) September 12, 2022
نیو شیپرڈ راکٹ کو لانچنگ کے کچھ دیر بعد ہی بوسٹر فلئیرکا سامنا کرنا پڑا تاہم متعارف کرایا جانے والا کریو اسکیپ سسٹم کامیاب رہا جس کے باعث راکٹ سے منسلک کیپسول بحفاظت زمین کی طرف لوٹ گیا۔ کمپنی کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بلیو اوریجن مشہور آن لائن ویب سائیٹ ایمزون کےمالک جیف بزوز کی ملکیت ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے صارفین کے لئے خوشخبری