آرمی چیف کی تعیناتی امپورٹڈ حکومت کو نہیں  کرنی چاہئے:اسد عمر

Sep 14, 2022 | 10:51:AM
پاکستان تحریک انصاف, اسد عمر, ڈاکٹر یاسمین راشد, 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی امپورٹڈ حکومت کو نہیں  بلکہ مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت کرنی چاہئے۔

لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عندلیب عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست قانون کی حکمرانی کیلئے ہے،وہ عدالتوں کے احکامات پر چل رہے ہیں ،شفاف انتخابات کی صورت میں شہباز شریف دوبارہ منتخب ہوجاتے ہیں تو  عمران خان سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ،ان کے فیصلوں پر بھی اعتراض نہیں ہوگا ۔