ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 161 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد ڈینگی سے متاثرہوگئے، شہر میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 48 کیسز ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ 1300 کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔
Major cities in Pakistan are witnessing a sharp increase in dengue cases as one death and 75 cases were reported in the federal capital during the last 24 hours.https://t.co/YTjimlxSiy#denguefever #dengue pic.twitter.com/9Gkg0KWXRv
— Business Recorder (@brecordernews) September 14, 2022
ذرائع کے مطابق رواں سال کراچی میں اب تک 9 افراد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ شہر کے متعدد نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بھی مریضوں سے بھر گئے ہیں۔جس کے باعث بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض گھروں پر زیر علاج ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے باوجود کئی مقامات پر پانی میں پھنسے لوگ ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ مزید 75 افراد وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
لاہور میں بھی ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 600 کے قریب مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔