پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق متاثرین کے انخلا کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 516 پروازیں،24 گھنٹوں کے دوران 18 پروازوں کی مدد سے 87 افراد ریسکیو، 32.88 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4570 متاثرین کوریسکیو کر چکے ہیں۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں،ملک بھر میں پاک فوج کے 278 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم بھی جاری،اب تک 8281.2 ٹن راشن اور1207 ٹن اشیائے ضرورت کے ساتھ 7403538 ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔
7940.6 ٹن خوراک، 11477 ٹن اشیائے ضرورت اور7219698 ٹن ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں،پاک فوج کے 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپس میں 125506 متاثرین کا علاج معالجہ، مفت ادویات کی بھی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب سیلاب سے زیادہ متاثر علاقوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،سندھ میں قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین سب سے زیادہ متاثر،بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ،نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ سرفہرست رہے،کے پی میں دیر،سوات،چارسدہ،کوہستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور متاثرہ علاقوں میں سر فہرست رہے۔