سیلاب متاثرین کی امداد ،غیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری

Sep 14, 2022 | 11:36:AM

(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،این ایف آر سی سی نےغیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

این ایف آر سی سی کے مطابق  ترکی کی جانب سے 12 پروازوں کی مدد سے 4008 ٹن خوراک کے پیکٹس کی ترسیل،بے بی فوڈ کے ہزار پیکٹس،460 خیمے،864 کچن سیٹ اور 2 ہزار بستر فراہم کئے،ترکی نے 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 32 پروازوں پر 31 ٹن فوڈ آئٹمز۔21245 فوڈ پیکٹس اور ہزار خیمے بھجوائے گئے۔

چین نے 7 پروازوں کی مدد سے 5719 خیموں کا عطیہ کیا ،بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 588 خیمے اور 306 ترپالیں فراہم کیں،ازبکستان نے 25 ٹن خوراک اور 9 ٹن بیڈنگ کا عطیہ کیا،قطر نے 3 پروازوں پر 5 ٹن ادویات، 291 تکئیے، 300 کمبل،306 گدے بھجوائے ہیں۔
امریکانے 10 پروازوں پر 14 ہزار 460 کچن سیٹ اور 2880 پلاسٹک شیٹس بھجوائی ہیں۔
فرانس نے مزید 204 خیمے، 208 کچن سیٹ،1125 بستر،422 ہائیجین باکس اور 78 واٹر پمپس بھجوائے جبکہ 8 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی بھجوائی گئی ہے۔
اردن کی 1 پرواز پر 500 ٹفن باکس، 16 خیمے، ملبوسات کی 52 اور کمفرٹرز کی 2 گانٹھیں بھجوائی گئیں۔
اردن نے 350 فوڈ پیکٹس،15 کمبل،3000 فرسٹ ایڈ کٹس،90 جیری کینز،102 گدے،101 تکئیے، 280 ری چارجیبل لائٹس،31 بےبی فوڈ پیکٹس، 2 کچن سیٹس،179 بستر اور ادویات کے 10 باکس بھی اردن کے عطیہ میں شامل ہیں۔
ترکمانستان نے 8 ٹن خوراک،324 بستر،2612 ۃائیجین باکس اور 400 میڈیسن باکس بھجوائے ہیں،ڈنمارک نے 7 واٹر فلٹریشن یونٹس کا عطیہ بھجوایا ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے 1368  ٹن راشن، 4186    خیمے اور 571097  لٹر منرل واٹر تقسیم کیا جا چکا جبکہ 7 ٹینٹ سٹیز میں 12371   کو رہائش فراہم کی گئی،پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 10 اضلاع میں مصروف عمل، 14723  افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 54 موٹرائزڈ کشتیوں اور 2 ہوور کرافٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں،اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرز کو معمور کیا گیا ہے،پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 52 پروازوں کی مدد سے 465  افراد کو ریسکیو کیا۔
پاک نیوی کے 61  میڈیکل کیمپس میں  44874  مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے  4848 خیمے، 288071  فوڈ پیکجز اور 2775.48  ٹن راشن کی فراہمی کی گئی۔ 

مزیدخبریں