ریلوے نظام کی بحالی ،سعد رفیق کا ٹائم فریم دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر بہت پانی ہے، ٹریک کی بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
وزیر ریلوے سعد رفیق نے پانی میں ڈوبے ریلوے ٹریک کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے باعث زیادہ مسافر ٹرینوں کا خطرہ نہیں مول سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین چلانے کے لئے سینئر افسران کی مشاورت سے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ آج دوپہر کے بعد ہی بتا سکتے ہیں کہ ریلوے آپریشن کب تک بحال ہوسکے گا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
نواب شاہ-خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت رات گئے مشاورتی اجلاس
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 14, 2022
کمانڈر انڈس رینجرز،کمشنر نواب شاہ، DCنواب شاہ، چیف انجینئر اریگیشن کی شرکت
بوچیری اور پڈ عیدن-بھریا روڈ سیکشنز سے پانی کلئیر کرنے کے مختلف آپشنز پر غور
کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو آج 1 بجے تک رپورٹ پیش کریں گی
Admin pic.twitter.com/fihWDTOleq
انہوں نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، محکمہ آبپاشی اور ریلوے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔